اداکار چارلی شین نے ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہونے کا اعتراف کر لیا

بدھ 18 نومبر 2015 18:27

اداکار چارلی شین نے ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہونے کا اعتراف کر لیا

لاس اینجلس۔ 18 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 نومبر۔2015ء) ہالی وڈ کے مشہور اداکار چارلی شین نے ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہونے کا اعتراف کر لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک امریکی ٹی وی پروگرام میں انھوں نے کہا وہ یہاں ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کااعتراف کرنے آئے ہیں ۔انھوں نے پروگرام کے میزبان میٹ لائر سے کہا کہ انھوں نے لوگوں کو اپنی بیماری کا انکشاف کرنے سے روکنے کے لیے کئی لاکھ ڈالر خرچ کیے اور مجھے اپنے خلاف جھوٹے الزامات ختم کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیماری کی تشخیص چار سال قبل کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے اپنے دوستوں کے سامنے یہ انکشاف کیاکہ وہ ایچ آئی وی سے متاثر ہیں تو سچ غداری میں بدل گیا جس کے نتیجے میں انھیں استحصال اور بلیک میلنگ کا شکار بنایا گیا تھا۔شین نے کہا کہ ایک خاتون نے ان کی ادویات کی تصویر کھینچ کر اسے اخبارات میں فروخت کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔انھوں نے کہامجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے آج میں نے اپنے آپ کو اس قید سے رہا کر دیا ہے۔ا نھوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ ایچ آئی وی کی بیماری ان سے کسی اور کو لگی ہو۔واضح ریے کہ چارلی شین کو 80ء کی دہائی میں ’پلاٹون‘ اور ’وال سٹریٹ‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد بہت شہرت ملی تھی۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 18:27:11

Rlated Stars :