میڈم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں،گلوکارہ و اداکارہ انیقہ علی

منگل 24 نومبر 2015 15:03

میڈم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں،گلوکارہ و اداکارہ انیقہ علی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء)گلوکارہ و اداکارہ انیقہ علی نے کہا ہے کہ میں میڈم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں‘ ملکہ ترنم نور جہاں جیسی دل میں اترے والی آواز خدا نصیب والے لوگوں کو دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں انیقہ علی کا کہنا تھا کہ ہمارے نوآموز گلوکاروں کو بھی اپنے لیجنڈز کے کام سے سیکھنا چاہئے‘ جب بھی فارغ وقت ملتا ہے تو ملکہ ترنم نور جہاں، شہنشاہ غزل مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان کو سنتی ہوں اور سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 24/11/2015 - 15:03:06

Rlated Stars :