ہیٹ سٹوری3 سینسر بورڈ کے عتاب کا شکار

بدھ 2 دسمبر 2015 12:32

ہیٹ سٹوری3 سینسر بورڈ کے عتاب کا شکار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکاراوٴں زرین خان اور ڈیزی شاہ کی نئی آنے والی فلم ”ہیٹ سٹوری3“نمائش سے قبل سینسر بورڈ کی قینچی کا شکار ہو چکی ہے۔ زرائع کے مطابق فلم کو سینسر بورڈ بھجوانے سے قبل فلمسازوں کی طرف سے بیشتر فحش مناظر کو پہلے ہی کاٹ دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اکثر اوقات فلمساز شہوت انگیز مناظرصرف ٹریلرز میں دکھانے کیلئے ہی فلمبند کرتے ہیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں فلم کی نمائش سے قبل قابل اعتراض تمام مناظر کو کاٹ دیا جاتا ہے۔ سینسر بورڈ کے قریبی زرائع کے مطابق ہیٹ سٹوری تھری سے متعدد مناظر سمیت الفاظ اور جملے بھی کاٹ دیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں فلم میں قابل اعتراض الفاظ کی سنسکرت میں ادائیگی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ہیٹ سٹوری تھری میں زرین خان ،ڈیزی شاہ، کرن سنگھ گروور اور شرمن جوشی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔وشال پانڈیا کی ہیٹ سٹوری تھری4دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 02/12/2015 - 12:32:50

Rlated Stars :