امریکی فلم انڈسٹری میں‌اپنی صلاحیتوں سے جادو جگانے والے ول سمتھ نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 13:44

امریکی فلم انڈسٹری میں‌اپنی صلاحیتوں سے جادو جگانے والے ول سمتھ نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : ہالی وڈ میں اپنی اداکاری اور گلوکاری کا جادو جگانے والے وٍل سمتھ نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اپنی کامیابی اور شہرت کے پیچھے چھُپی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا . وٍل سمتھ کا کہنا تھا کہ میری ایک گرل فرینڈ تھی جس نے مجھے دھوکہ دیا اور اس عجیب نفسیاتی حالات میں میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس دنیا کا سب سے مشہور آدمی بنوں گا کیونکہ میں سوچتا تھا کہ میری گرل فرینڈ کبھی مجھے دھوکہ نہیں دے سکتی.

(جاری ہے)

ول سمتھ کا کہنا تھا کہ اس وقت کسی دوسرے کی جانب سے میں اپنی ذات کی نفی برداشت نہ کر سکا جس نے مجھے آگے بڑھنے اور کچھ بڑا کرنے کا حوصلہ دیا جس کا نتیجہ یہ ہےجومیں آج ہوں. ول سمتھ کو ہالی وڈ کی معروف ترین شخصیات میں تصور کیا جاتا ہے . ول سمتھ ہالی وڈ میں اداکاری، پروڈکشن میں اپنے جوہر دکھا چکے ہیں . ول سمتھ نے کئی گانے بھی لکھے اور انہیں ایک ریپر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے. علاوہ ازیں اپریل 2007 میں نیوز ویک میں شائع ایک رپورٹ میں ول سمتھ کو ہالی وڈ کا طاقتور ترین اداکار قرار دیا گیا تھا.

وقت اشاعت : 02/12/2015 - 13:44:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :