ہالی وڈ کے شہرہ آفاق اداکار ٹام کروز کی زندگی پر لکھی کتاب امریکا میں فروخت کے لئے پیش کر دی گئی

بدھ 16 جنوری 2008 12:49

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 16. جنوری2008 ) امریکا کی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار ٹام کروزکی زندگی پر لکھی گئی کتاب امریکا میں فروخت کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف برطانیہ کے مایہ ناز قلمکار اینڈریو مارٹن ہیں جو اس سے قبل لیڈی ڈیانا،مونیکا لیونسکی،میڈونا اور برطانوی فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کی زندگی کے اہم اوراق پلٹنے کے حوالے سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مصنف نے کتاب میں ٹام کروز کی فنی زندگی اور اداکارہ کیٹی ہومز کے ساتھ شادی کو موضوع بنایا ہے۔مصنف نے کتاب میں بتایاہے کہ کس طرح ایک چھوٹے لڑکے نے نیو جرسی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اورآج دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری پر راج کر رہا ہے۔ مصنف نے کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ کیٹی ہومز اسکول کے زمانے سے ہی ٹام کروز کو پسند کرتی تھیں اور اکثر اپنی بہن سے کہا کرتی تھیں کہ وہ ایک دن ٹام کروزسے شادی کریں گی۔مصنف نے کتاب میں اداکار ٹام کروز کی سابقہ شادیوں کا بھی سرسری طور پر ذکر کیا ہے
وقت اشاعت : 16/01/2008 - 12:49:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :