ہالی ووڈ فلم ’کیپٹن امریکا سول وار‘ میں اسپائیڈر مین بھی جلوہ گر ہوگا،رابرٹ ڈاؤنی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:25

ہالی ووڈ فلم ’کیپٹن امریکا سول وار‘ میں اسپائیڈر مین بھی جلوہ گر ہوگا،رابرٹ ڈاؤنی

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) آئرن مین کے کردار سے شہرت حاصل کرنیوالے ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈاوٴنی جونئیر نے انکشاف کیا ہے کہ مارول اسٹوڈیو کی نئی آنیوالی فلم ’کیپٹن امریکا سول وار‘ میں اسپائیڈر مین بھی جلوہ گر ہوگا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ ڈاوٴنی جونیئر نے کہا کہ نئی آنیوالی فلم میں آئرن مین اور کیپٹن کے علاوہ ایک اور سپر ہیرو بھی ہوگا اور وہ اسپائیڈر مین ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس میں کہیں بھی شائقین کو یہ تاثر نہیں دیا گیا کہ اس میں اسپائیڈر مین بھی موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اس سال فروری میں سونی اسٹوڈیو نے مارول اسٹوڈیو کیساتھ ایک مشترکہ لائسنس پر دستخط کیے جس کے تحت مارول اسٹوڈیو کی فلم کیپٹن امریکا میں اسپائیڈر مین بھی جلوہ گر ہوگا، اس موقع پر آئرن مین رابرٹ ڈاوٴنی نے کہا کہ فلم میں فیلکن، بلیک پینتھر اور اینٹ مین کے بعد اب اسپائیڈر مین کیساتھ کام کرنا مزیدار تجربہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق فلم میں اسپائیڈر مین کا رول اداکار ٹام ہولینڈ ادا کرینگے۔مارول اسٹوڈیو کے تحت آنے والی یہ فلم مئی 2016 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/12/2015 - 13:25:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :