اداکارہ وماڈل ساشاآغا نے بالی ووڈ کی دو فلمیں سائن کر لیں،

نئی فلمیں مداحوں کی دلچسپی کا باعث بنے گئی،یہ سب میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، ساشا آغا

اتوار 6 دسمبر 2015 15:43

اداکارہ وماڈل ساشاآغا نے بالی ووڈ کی دو فلمیں سائن کر لیں،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) معروف اداکارہ وگلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی اداکارہ وماڈل ساشاآغا کو بالی ووڈکے ایک معروف فلمسازادارے نے انہیں اپنی دونئی کمرشل فلموں میں سائن کرلیاہے۔ فلم میں ساشا کے مدمقابل بالی ووڈ کے معروف ہیرو ہوں گے لیکن تاحال انکا نام سامنے نہیں آ سکا۔فلمساز ادارے نے ساشا آغا کوگرین سگنل دینے کے بعد فٹنس اور رقص پرخاص توجہ دینے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ساشا آغا نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ جو بھی کام کیا جائے اس کا نتیجہ ہمیشہ مثبت ہوتا ہے۔مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ تھا اسی لیے مجھے اس بات کا اطمینان بھی تھا کہ جلد ہی میں اچھے بینر کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی اسی لیے مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہاگلے سال میں بالی ووڈ کے ایک ایسے فلمساز ادارے کے ساتھ کام کرتی دکھائی دونگی جس کے ساتھ کام کرنا ہرمقبول اورنئے فنکارکی خواہش ہوتی ہے، مجھے دوفلموں میں سائن کیا گیا ہے اور میرے مدمقابل بالی ووڈ کے دو بڑے اسٹارز ہونگے ، ان کے بارے میں مجھے توپوری معلومات ہے لیکن معاہدے کے مطابق میں اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیاجائے گا۔ انھوں نے بتایاکہ میں اپنے نئے پراجیکٹس کے لیے خاصی محنت کررہی ہوں، ایک طرف باقاعدگی سے ڈانس کلاس جاری ہے تودوسری جانب فٹنس کے لیے جم بھی جوائن کیا ہے، جہاں پرہرروزدو سے چارگھنٹے تک رقص اورورزش کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 06/12/2015 - 15:43:52

Rlated Stars :