ماورا حسین کی فلم”صنم تیری قسم“ ریلیز کے قریب پہنچ گئی

بدھ 9 دسمبر 2015 11:48

ماورا حسین کی فلم”صنم تیری قسم“ ریلیز کے قریب پہنچ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء)ماورا حسین کی پہلی بولی وڈ فلم ”صنم تیری قسم“ اپنے ریلیز کے قریب پہنچ چکی ہے، قیاس ہے کہ فلم اگلے برس 8 جنوری کو ریلیز کی جائے گی اور اب پروڈیوسرز نے فلم کے کچھ نئے اسٹل شاٹس ریلیز کیے ہیں-صنم تیری قسم کے انسٹا گرام اکاوٴنٹ پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں ماورا کو ایک ٹیڈی بیئر سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے-اس سے قبل پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں ماورا کو باتھ ٹب میں پھولوں کے درمیان دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

صنم تیری قسم ایک رومانٹک فلم ہے جس میں ایک نئے اداکار ہرش وردھن رانے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔اسٹودیو شوٹنگ کے دوران لی گئی ماورا کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔فلم میں ماورا ایک مکمل ہندوستانی لڑکی کی طرح دکھائی دے رہی ہیں-صنم تیری قسم، کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ”صنم تیری قسم“ کا ری میک ہے، اس فلم کی شوٹنگ کیپ ٹاوٴن، جنوبی افریقا میں کی گئی۔

وقت اشاعت : 09/12/2015 - 11:48:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :