فلم ”ہومن جہاں “کی کاسٹ کراچی کی مقامی یونیورسٹی پہنچ گئی

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:04

فلم ”ہومن جہاں “کی کاسٹ کراچی کی مقامی یونیورسٹی پہنچ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) فلم ”ہومن جہاں“ کی کاسٹ کراچی کی مقامی یونیورسٹی پہنچ گئی۔کراچی کی گرین ویچ یونی ورسٹی میں فلم’ ’ہو من جہاں‘ ‘کی کاسٹ فلم کی پروموشن کے لیے پہنچی، جہاں طالبعلوں نے فلم کی کاسٹ سے فلم کے متعلق خوب سوالات کیے۔فلم ’ہو من جہاں‘کی کاسٹ جن میں مائرہ خان، شہریار منور ، سونیا جہاں اور عدیل حسین گرین ویچ یونیورسٹی پہنچے، جہاں طالب علموں نے فلم کے متعلق خوب سوالات کیے اور خوب سیلفیاں بھی لیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلم کی کاسٹ نے طالب علموں کے ساتھ فلم ہومن جہاں کے گانے شکر ونڈا پر ڈانس بھی کیا- واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے شکر ونڈاں گانے کی ڈب میش مقابلے کا بھی اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ جس ویڈیو پر سب سے زیادہ لائکس ہونگے اسے ہو جہاں کی کاسٹ سے ملنے کا موقع ملے گا۔فلم کی کاسٹ نے طلب علموں کو بتایا کہ پاکستان میں بھی معیاری فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں ’ہومن جہاں‘بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی ، فلم یکم جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 10/12/2015 - 13:04:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :