جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا
جمعرات 17 دسمبر 2015 12:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) ورسٹائل اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کو بولی وڈ ڈائریکٹر مدثر عزیز نے رومانٹک کامیڈی فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“ میں سیکنڈ ہیروئن سائن کرلیا ہے جس کے پروڈیوسر ”تنو ویڈ منو“ ، ”تنو ویڈ منو ریٹرن“ اور”رانجھنا“ جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرنے والے آنند ایل رائے ہیں۔
جس میں فلم ”کاک ٹیل“ کی ہیروئن ڈیانا پینٹی ابھے دیول کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں علی افضل ، جمی شرگل، کنول جیت سنگھ اور پیوش مشرا ہیں۔مومل شیخ جنھوں نے کیرئیر کا ا?غاز فیشن انڈسٹری سے ماڈلنگ کے ذریعے کیا ، بعدازاں اداکاری کی طرف آگئیں یہاں بھی بطور اداکارہ وہ اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہیں۔(جاری ہے)
سال 2013 میں لالی وڈ اسٹار شان شاہد کے مقابل فلم ”ناچ“میں کاسٹ ہوئیں۔
اب مدثر عزیز کی فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“کے ذریعے بالی وڈ میں نئی اننگز شروع کرنے جارہی ہیں ۔مومل شیخ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اپنی محنت اور لگن کے ذریعے ہی آگے بڑھ رہی ہوں ،میرے والد جاوید شیخ کے بارے میں سبھی جانتے ہیں مگر میں نے کبھی ان کی شہرت اور سفارش کا سہارا نہیں لیا،انھوں نے بھی کام کے لیے کسی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کو کہا ہے۔بالی وڈ ایک بڑی انڈسٹری ہے جہاں پر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔بالی ووڈ فلم میں میرا کردار انتہائی اہم ہے، اپنا کردار پسند آنے کے بعد ہی کام کی حامی بھری ۔ مومل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اچھی فلمیں بن رہی ہیں اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو خوشی سے کروں گی ۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Gillian Anderson
Abdullah Ejaz
Trevor Noah
Ashley Benson
Aniqa Ali
Uzo Aduba
Tamara Taylor
Johnny lever
Christoph Waltz
Bobby Deol
Evangeline Lilly
Raj Babbar
Showbiz News In Urdu
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا