شیرمیاندادخان نے بھارتی میوزک کمپنی سے البم کا معاہدہ کرلیا

ہفتہ 26 جنوری 2008 14:02

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 26. جنوری2008 ) بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و گلوکار شیرمیاندادخان فریدی نے بھارتی میوزک کمپنی سے البم کا معاہدہ کرلیا۔ یہ معاہدہ ان کے منیجر قیصر ندیم گڈو کی وساطت سے طے پایا ہے۔اس معاہدے کے تحت بھارتی کمپنی شیرمیاندادخان کا گیت اور غزل پر مشتمل البم ویڈیو سی ڈی کیساتھ بھارت اور دیگر ممالک میں ریلیز کریگی۔

ان دنوں شیرمیاندادخان نے اپنے اس البم کی ریکارڈنگ مقامی سٹوڈیو میں شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس البم کی موسیقی ساحر علی بگا اور شیرمیاندادخان ترتیب دے رہے ہیں جبکہ اس کی شاعری قیصر ندیم گڈو اور شیرمیاندادخان کی ہے۔اس البم میں شیرمیاندادخان گیت اور غزل ریکارڈ کروائینگے جن کی ویڈیو بھارت میں مکمل کی جائیگی اور اسے بھارتی چینلز پر چلایا جائیگا۔یاد رہے کہ نصرت فتح علی خاں مرحوم کے بعد شیرمیاندادخان پہلے پاکستانی قوال ہیں جنہوں نے بھارت میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے اور ان کے بیشتر ویڈیوز بھارتی چینلز پر شوق سے دیکھے جارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2008 - 14:02:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :