اداکارہ و ماڈل صنم سعید کی 4 فلمیں آئندہ برس نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:57

اداکارہ و ماڈل صنم سعید کی 4 فلمیں آئندہ برس نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل صنم سعید کی اگلے برس4 فلمیں سینماگھروں کی زینت بنیں گی جن میں ”ماہ میر“، ”بچانا“، ”دوبارہ پھر سے“ اور معروف رائٹر شیکسپیئر کی مزاحیہ ڈرامہ ”میڑر فور میڑر“ پر بنائی جانے والی فلم ”رحیم“ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صنم سعید کو مہرین جبار نے بطور ڈائریکٹر اپنی دوسری فلم ”دوبارہ پھر سے“ میں مرکزی ہیروئن لیا ہے جس میں ان کے علاوہ عتیقہ اوڈھو، عدیل حسین، حریم فاروق، طوبی صدیقی، علی کاظمی، شاز خان اور چائلڈ اسٹار موسی شامل ہیں۔

اداکارہ ”رحیم“ کے حوالے سے بھی کافی پرجوش ہیں کیونکہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو شیکسپیئر کے کسی ڈرامہ پر بنائی گئی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر احمد جمال ہیں یہ فلم اگلے سال اگست میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/12/2015 - 14:57:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :