سلویسٹر سٹالون کی فلموں میں استعمال ہونیوالی کئی اشیاء نیلام کردی گئیں

ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:48

سلویسٹر سٹالون کی فلموں میں استعمال ہونیوالی کئی اشیاء نیلام کردی گئیں

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) ہالی ووڈکے مشہور اداکار سلویسٹر سٹالون کی فلموں میں استعمال ہونیوالی کئی اشیاء نیلام کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی شہر لاس اینجلس کے آکشن ہاؤس میں نیلامی کیلئے پیش کی جانیوالی اشیاء میں سلویسٹر اسٹالون کی مشہور فلموں بشمول روکی اور ریمبو میں استعمال ہونیوالی اشیاء بھی شامل ہیں۔ نیلامی کے عمل میں سلویسٹر سٹالون کے کئی مداحوں نے شرکت کرکے مختلف اشیاء کی خریداری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی جبکہ تمام اشیاء 3ملین ڈالر میں فروخت کردی گئیں۔ واضح رہے نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا کچھ حصہ مختلف فلاحی مقاصد میں استعمال کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 26/12/2015 - 13:48:57

Rlated Stars :