ایک زمانے میں چوہوں سے بھرے اپارٹمنٹ میں رہنے پر مجبور تھی‘اداکارہ جنیفرلارنس
میں باتھ روم تک نہیں جا پاتی تھی، مگر آج سب کچھ بدل چکا ہے اور زندگی اسی طرح بدلتی ہے‘انٹرویو
اتوار 27 دسمبر 2015 11:22
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جنیفر لارنس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک زمانہ تھا کہ وہ چوہوں سے بھرے اپارٹمنٹ میں رہنے پر مجبور تھیں۔امریکن ریڈیو اسٹیشن این پی آر سے بات کرتے ہوئے 25 سالہ ہنگر گیمز اسٹار نے اداکاری کے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے نیویارک منتقل ہونے کے بعد کا احوال بتایا۔
ان کے بقول نیویارک آکر میں اور میرا بھائی ایسے خوفناک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہوئے جو چوہوں سے بھرا ہوا تھا، جبکہ مارے والدین ہم دونوں کو چھوڑ کر چلے گئے تھے اور ہمیں لگتا تھا کہ جیسے ہم مرنے والے ہیں۔ہاتھ میں پیسے نہ ہونے کے باعث جنیفر لارنس نے اس اپارٹمنٹ کو ایک جہنم قرار دیا جہاں گرم پانی یا کچن کی سہولت تک موجود نہیں تھی۔(جاری ہے)
جنیفر لارنس کے مطابق میرے پاس پیسے نہیں تھے تو اگر کوئی چوہا میرے اپارٹمنٹ واپس پہنچنے سے پہلے بریڈ کا کوئی ٹکڑا کھا لیتا تو پوری بریڈ پھینکنا پڑتی مگر بتدریج میرا حال یہ ہوگا کہ میں اسے ہی یہ کہہ کر کھانے لگی کہ خدا میں مزید کسی بریڈ کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی۔
جنیفر لارنس جنھیں رواں برس امریکی جریدے فوربس نے سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ قرار دیا ہے، بتاتی ہیں کہ وہ آہستہ آہستہ چوہوں کے ساتھ رہنے کی عادی ہوگئی تھیں۔ان کے بقول میں اس مرحلے تک پہنچ گئی تھیں کہ اپنا کھانا ایک چوہے کے ساتھ شیئر کرنے لگی تھی، رات خوفناک ہوتی تھی کیونکہ چوہے ہر جگہ سے باہر نکل آتے تھے اور میں باتھ روم تک نہیں جا پاتی تھی، مگر آج سب کچھ بدل چکا ہے اور زندگی اسی طرح بدلتی ہے۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Mikaal Zulfiqar
Mackenzie Foy
Ahmed Butt
Sahiba Afzal
Hashim Nadeem
Theo James
Leslie Mann
Sean Young
Nimrat Kaur
Rashid Mehmood
Sain Zahood
Reema Khan
Showbiz News In Urdu
-
معروف اداکاراسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راو حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
کرسٹوفرنولان نے میرا ہالی وڈ کیرئیر ختم ہوتے ہوتے بچا لیاتھا،این ہیتھ وے
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی