ہالی وڈ کے اداکار میٹ ڈیمین کو بچانے کیلئے 900 ارب ڈالر کا خرچہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 دسمبر 2015 19:54

ہالی وڈ کے اداکار میٹ ڈیمین کو بچانے کیلئے 900 ارب ڈالر کا خرچہ
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.31دسمبر 2015 ء) میٹ ڈیمین کو مختلف فلموں پر بچانے کی لاگت کا تخمینہ لگایا جائے تو وہ نو سو ارب ڈالرز تک جاپہنچتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے اداکار میٹ ڈیمین نے اپنے کیرئیر میں جتنی بھی فلمیں کی ہیں ان میں سے بیشتر فلموں میں ان کو مشکل حالات سے نکالنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے اب زیورخ کے ایک سائنسی محقق کینان انگ نے تخمینہ لگایا ہے کہ آخر اس ہیرو کو اگر حقیقی زندگی میں اس طرح بار بار بچایا جاتا تو کتنی لاگت آتی۔

(جاری ہے)

ان کے تخمینے کے مطابق فلم سیئریانا اور گرین زون میں میٹ ڈیمین کا بچاﺅ 50 ، پچاس ہزار ڈالرز میں ممکن ہوا۔سیونگ پرائیویٹ ریان میں ایک لاکھ ڈالرز، کوریج انڈر فائر میں تین لاکھ ڈالرز، ایلیسیوم میں سو ملین ڈالرز جبکہ دی مارشین میں مریخ سے نکالنے پر 200 ارب ڈالرز کا خرچہ ہوا۔اسی طرح ٹائٹن اے ای میں بھی دو سو ارب ڈالرز جبکہ انٹرسٹیلر کے بلیک ہول سے میٹ ڈیمین کو واپس لانے میں پانچ سو ارب ڈالرز خرچ کردیئے گئے۔ان سب کا مجموعی تخمینہ نو سو ارب ڈالرز بنتا ہے جو پاکستانی روپوں میں 900 کھرب سے زائد بنتا ہے۔
وقت اشاعت : 31/12/2015 - 19:54:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :