انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر برما کے حکمرانوں سے گفتگو کرنا چاہتاہوں‘فلم سٹار سیلوسٹر سٹالون

پیر 4 فروری 2008 14:17

نیو یارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04 فروری2008 ) امریکی فلم سٹار سیلوسٹر سٹالون نے کہا ہے کہ وہ برما جاکرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وہاں کے فوجی حکمرانوں سے بالمشافہ گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی فوج کے سابق فوجیوں کی ویت نام میں تشدد پر مبنی سلسلے کی ان کی چوتھی ریمبو فلم کا ایک کردار ان عیسائی امدادی کارکنوں کی مدد کے لیے برما جاتا ہے جنہیں برمی فوجیوں کا ایک بیرحم گروہ اغوا کرلیتا ہے۔

سٹالون اس فلم کے ڈائرکٹر بھی ہیں اور اس میں کردار بھی اداکررہے ہیں اور اس کے علاوہ اس کے لکھنے والوں میں بھی شامل ہیں۔ انھوں نے صحافیوں کوبتایا کہ انہیں توقع ہے اس فلم سے بحث مباحثے کو تحریک مل گی۔انہوں نے کہا کہ وہ برما کے فوجی عہدے داروں سے اس معاملے پر اظہارِ اختلاف کے لیے وہاں جانا چاہتے ہیں یا یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ واشنگٹن میں کانگریس کی سماعت دوران ان سے بحث کریں۔

(جاری ہے)

سٹالون کا کہنا ہے کہ برما کے جو شہری یہ فلم دیکھ سکے ہیں وہ اس کے مکالموں مثلاًکسی مقصدکے لیے جان دوکو اپنے جلوسوں میں استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ردعمل ان کے لیے ان مناظر کوانتہائی قابل فخر بنادیتا ہے جو انہوں نیفلم میں پیش کیے ہیں۔ واضح رہے کہ برما نے اس فلم پر پابندی لگا دی ہے اور رنگون میں پولیس نے وڈیوسنٹروں کو سختی سے منع کیا ہے کہ وہ اس فلم کی غیرقانونی کاپیاں فروخت نہ کریں۔
وقت اشاعت : 04/02/2008 - 14:17:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :