گلوکارہ اڈیل کی البم ”ٹوینٹی فائیو‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 5 جنوری 2016 12:01

گلوکارہ اڈیل کی البم ”ٹوینٹی فائیو‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء)برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم ”ٹوینٹی فائیو“ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ البم مسلسل چھٹے ہفتے بل بورڈ چارٹس پر پہلے نمبر ہے۔

(جاری ہے)

البم ٹوینٹی فائیو امریکا میں دو ہزار پندرہ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی ہے۔ بیس نومبر کو ریلیز سے اب تک اسکی چوہتر لاکھ چالیس ہزار کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ بل بورڈ کے مطابق دو ہزار چار کے بعد اڈیل کی البم ایک برس میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی ہے۔

وقت اشاعت : 05/01/2016 - 12:01:58

Rlated Stars :