ریحام خان نے نجی ٹی وی پروگرام می میزبان شائستہ لودھی کو رُلا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 11:58

ریحام خان نے  نجی ٹی وی پروگرام می میزبان شائستہ لودھی کو رُلا دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : سیاست ہو یا میزبانی ہو یا پھر ہو موسم کا حال بتایا، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان یوں تو ہر کام میں ہی ماہر ہیں لیکن ریحام خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگا کر پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی کی آنکھوں سے آنسو جاری کر دئے۔

(جاری ہے)

ہوا کچھ یوں کہ سائشتہ لودھی کی فرمائش پر ریحام خان اپنی آواز کا جادو جگانے پر آمادہ تو ہو گئیں لیکن جوں ہی ریحام خان نے غزل گانا شروع کی تو شائستہ لودھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور لائیو پروگرام میں ہی رو پڑیں۔ ریحام خان کی پُر سرور گائیکی آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

وقت اشاعت : 06/01/2016 - 11:58:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :