- Home
- شوبز
- رواں سال ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی 2فلمیں ریلیز ہوں گی،ایک فلم کے لیے آٹم سانگ شوٹ کر وا دیا
رواں سال ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی 2فلمیں ریلیز ہوں گی،ایک فلم کے لیے آٹم سانگ شوٹ کر وا دیا
جمعرات 7 جنوری 2016 16:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) مشہورو معروف اداکارہ صبا قمر کی دوفلمیں ” کمبخت“ اور”8969” پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں داخل ہوگئیں ان دونوں فلموں میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ان کی ایک فلم ”منٹو“ پچھلے سال ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے ملکہ ترنم نورجہاں مرحومہ کا کردار کیا۔تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”میں عورت ہوں“ سے کیا اس کے بعد انھوں نے ”جناح کے نام“ ، ”تیرا پیار نہیں بھولے“ ، ”داستان“ ، ” بنٹی آئی لو یو“ ، ”پانی جیسا پیار “ میں احسن خان ، فواد خان اور میکال ذوالفقارسمیت دیگر معروف فنکاروں کے مد مقابل اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔
صبا قمر نے اداکار ندیم بیگ اور شبنم کی سپرہٹ فلم ”آئینہ“ کے ری میک ”آئینہ“ میں اداکارہ شبنم کا کردار ریٹا پرفارم کیا جس میں ان کے مد مقابل فیصل قریشی تھے جبکہ گزشتہ سال سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”منٹو“ ریلیز ہوئی جس میں صبا قمر نے ملکہ ترنم نورجہاں کا رول کیا اس میں ان کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔(جاری ہے)
اداکار عظیم سجاد نے بطور ہدایتکار ایکشن تھرل فلم ”8969”میں انھیں مرکزی کردار میں کاسٹ کیاہے اس میں اداکارہ صبا قمر نے ایک آئٹم سانگ بھی شوٹ کروایا جس میں ان کی بولڈ پرفارمنس پر سنجیدہ حلقوں میں موضوع بحث رہنے کے ساتھ تنقیدبھی کی گئی،اس فلم کو 2015میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
بعدازاں اسے رواں سال نمائش نمائش کے لیے پیش کیا جانے کا بتایا گیا مگر ابھی تک کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔ اداکارہ کی دوسری فلم ”کمبخت“ جس کو اداکار حمزہ علی عباسی ڈائریکٹ کر رہے ہیں، اس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے مگر معلوم ہوا ہے کہ حمزہ علی عباسی اس کے اسکرپٹ میں ردوبدل کرکے کچھ سین ری شوٹ کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی نمائش میں تاخیر ہورہی ہے دیگر فنکاروں میں ہمایوں سعید ، شفقت چیمہ ، شہر یار منور، سوہا علی آبڑو شامل ہیں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Kareena Kapoor
Shazia Khushk
Kamal Haasan
Zara Akbar
sultan rahi
Tara Reid
Sonam Kapoor
abhijeet bhattacharya
Nargis Fakhri
Zoe McLellan
Shreya Ghoshal
Eliza Dushku
Showbiz News In Urdu
-
شاہ رخ خان کی دیپیکا پڈوکون کی نومولود بیٹی کو دیکھنے کیلئے ایچ این ریلائنس فائونڈیشن ہسپتال آمد
-
حاسدین کبھی کامیابی حاصل نہیں کرتے، اداکارہ خوشبو
-
کبھی سوچا بھی نہ تھا راجیش کھنہ کی بیٹی سے میری شادی ہوگی: اکشے کمار
-
سیاست میں انٹری ، وجے نے آخری فلم سائن کرلی
-
اداکارعمران خان کی واپسی ، عامر خان نیٹ فلکس کیلئے کامیڈی فلم بنائیں گے
-
2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ : بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
سونم کے سسر نے بیٹے اور بہو کیلئے لندن میں 231 کروڑ کا عالیشان گھر خرید لیا
-
عائشہ عمریا کوئی اور! نامناسب لباس میں ڈانس ویڈیو وائرل