ماہرہ خان کے انکارسے مہوش حیات کی قسمت جاگ اٹھی
جمعہ 8 جنوری 2016 12:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) فلم ”نامعلوم افراد“ کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کی جوڑی کی آنے والی فلم ”ایکٹراِن لا“ میں آخری لمحات میں ماہرہ خان کی جگہ مہوش حیات کو کاسٹ کرنا پڑا کیونکہ ماہرہ خان اپنی فلم ”ہو من جہاں“ کی تشہیرمیں اِتنی مشغول تھیں کہ انہوں نے ہدایت کار نبیل قریشی سے شوٹنگ چند روز آگے بڑھانے کے لیے کہا جس پر اپنی اصول پسندی کیلئے مشہور نبیل قریشی نیانکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ماہرہ خان اور فلم والا کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا جس کے تحت دسمبر کے آخری ہفتے سے انہیں ’ایکٹر اِن لاء کی شوٹنگ شروع کرنی تھی، مگر دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ماہرہ خان نے شوٹنگ کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست کی جو نبیل قریشی کو منظور نہیں تھی۔(جاری ہے)
اس طرح کام کی تلاش میں مصروف مہوش حیات کو بھی فلم مِل ہی گئی ، یعنی ایکٹر فہد مصطفٰی ، علی خان کے ساتھ بالکل آخری لمحات میں مہوش حیات کو سائن کیا گیا۔
یہ امر دلچسپ اس لیے بھی ہے کہ نامعلوم افراد میں مہوش حیات نے تو اپنے آئٹم نمبر کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی ، مگر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے باوجود ساری شہرت سوہائے علی ابڑو کے حصے میں آئی تھی اور مہوش حیات کی بڑے پردے پر اداکاری کی صلاحیتوں پر بھی بیشمار سوالات اٹھائیگئیتھے جس کی وجہ سے اْن کے پاس کوئی دوسری فلم بھی نہیں تھی۔ اس فلم سے متعلق پریس کانفرنس ہفتے کو کراچی میں کی جارہی ہے تاہم فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے حلقے فہد مصطفٰی اور مہوش حیات کی جوڑی پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ فہد مصطفٰی تو بڑے پردے پر اپنی صلاحیت منواچْکے مگر مہوش کے لیے ابھی یہ سفر خاصہ طویل ہے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Gurdas Maan
Ajab Gul
Asha Posley
Tara Reid
AJ Michalka
Rechal Khan
Jennifer Tilly
Alia Shawkat
Ryan Hurst
Britney Spears
Henry Cavill
Charlie Hunnam
Showbiz News In Urdu
-
مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن چل بسے
-
ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سوریانا رائن شادی کے بندھن میں بندھ گئے
-
زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتا دی
-
معروف امریکی گلوکار کو شراب پی کر گاڑی چلانا مہنگا پڑگیا، سز ا سنا دی گئی
-
گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی، اہلیہ کا انکشاف
-
خوبصورت دکھائی دینا اور اس پر ناز کرنا عورت کا حق ہے‘ جھانوی کپور
-
شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، کرینہ کپور
-
ساؤتھ انڈین ایوارڈز، ایشوریا رائے نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا