شردھاکپور شیلونگ کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

جمعہ 8 جنوری 2016 14:29

شردھاکپور شیلونگ کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ شردھاکپور شیلونگ کی محبت میں گرفتار ہو گئیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت راک آن ٹو کی شوٹنگ کے لئے شیلونگ میں ہوں مجھے شیلونگ بہت اچھا لگا ہے میں اس کے سحر میں مبتلا ہوں انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے دوست بھی یہاں آئیں اور ہم ایک ساتھ وقت گزاریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میری طرح میرے دوستوں کو بھی یہ جگہ پسند آئے گی انہوں نے کہا کہ میں اس وقت فلم ” باغی“ اور ہالف گرل فرینڈ بھی کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اس وقت ہیروئن کا کردار مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ اگر اچھا پراجیکٹ ملے تو ٹی وی ڈراموں میں بھی ضرور کام کروں گی انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی خود مختاری بہت عزیز ہے ۔

وقت اشاعت : 08/01/2016 - 14:29:00

Rlated Stars :