دیویا دتہ کی والدہ کا انتقال

پیر 11 جنوری 2016 13:49

دیویا دتہ کی والدہ کا انتقال

ممبئی۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ دیویا دتہ کی والدہ انتقال کر گئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اد اکارہ جوہی چاولہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم”چاک اینڈ ڈسٹر“ میں معاون اداکارہ دیویا دتہ کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

فوری طور پر انکے انتقال کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

وقت اشاعت : 11/01/2016 - 13:49:45

Rlated Stars :