- Home
- شوبز
- لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام فیشن و میوزیکل ایوارڈ شو میں سینئر اداکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو ..
لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام فیشن و میوزیکل ایوارڈ شو میں سینئر اداکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے
جمعرات 14 جنوری 2016 13:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن و میوزیکل ایوارڈ شو میں فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ، طویل عرصے کے بعد ماضی کے لیجنڈ اداکاروں کو اکٹھے دیکھ کر حاضرین حیرت زدہ رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام فیشن و میوزیکل ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکاروں فلمسٹار شاہد ، مصطفی قریشی ، مسرت شاہین ، عرفان کھوسٹ ، راشد محمود ، اورنگ زیب لغاری ، اے نیئر ، پرویز رضا ، امان اللہ ، شیبا بٹ ، طاہر نوشاد ، سلیم البیلا ، سخاوت ناز ، شاہد خان اور سرمد کھوسٹ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر گلوکارہ حوریہ خان ، انور رفیع ، آصف جاوید ، نرمل شاہ اور چاند نصرت نے شاندار گلوکاری کا مظاہرہ کیا ۔(جاری ہے)
شو میں ماڈلز ڈولی ، ثناء گل ، آمنہ ، پارس، روینا روز ، عدن انجوہ ، ثناء خان اور ثانیہ نے ریمپ پر کیٹ واک کی جبکہ امان اللہ ، سخاوت ناز ، شاہد خان ، طاہر نوشاد اور سلیم البیلا نے کامیڈی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی ۔
شو کے دوران گلوکارہ نرمل شاہ مہدی حسن کی آواز میں فیض احمد فیض کا کلام ” مجھ سے پہلی سی محبت میری محبوب نہ مانگ “ سناتے ہوئے جذباتی انداز میں رو پڑیں جس پر حاضرین کی جانب سے انہیں بھرپور تالیاں بجا کر داد دی گئی ۔ شو میں ڈھول پلیئر ارشمہ کول نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں لیجڈ اداکاروں مصطفی قریشی ، شاہد ، عرفان کھوسٹ ، راشد محمود ، امان اللہ ، مسرت شاہین ، جاوید رضا ، اوررنگ زیب لغاری ، پرویز رضا ، اے نیئر ، شیبا بٹ اور سرمد کھوسٹ کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیئے گئے ۔ شو کی کمپیئرنگ کے فرائض ماڈل و اداکارہ ڈولی اور سینئر صحافی شکیل زاہد نے انجام دیئے ۔ جبکہ کے شو کے آرگنائزر اویس ملک ، اسلم پھلروان ، ڈولی ،اسرار حسن اور پرویز رضا تھے۔ یہ تقریب رات گئے تک جاری رہی اور اس میں شریک شرکاء نے فیشن و میوزیکل ایوارڈ شو کو ایشیائی کامیابی قرار دیا ۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Khushi Bhutt
Kate Beckinsale
Afzal Bhatti
Eddie Redmayne
Paul Bettany
Katie Cassidy
Nargis Fakhri
Sanaa Lathan
Madhuri Dixit
Taylor Swift
Sharman Joshi
Badar Khalil
Showbiz News In Urdu
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل اتوار کو منائی جائے گی
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
اداکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی منائی گئی
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
گلوکار افی جان نے پانچ سال بعد اپنے نئے گانے پر کام شروع کردیا
-
سکینڈل کوئین لائبہ خان نے اپنا نائیٹی میں کیاگیا برانڈ شوٹ وائرل کردیا
-
گلوکارہ نازنصرت بلھے شاہی نے اپنی دس قوالیاں مکمل کرلیں