شاہ رخ خان کی زندگی کے کبھی نہ سامنے آنے والے حیرت انگیز حقائق

جمعہ 15 جنوری 2016 15:14

شاہ رخ خان کی زندگی کے کبھی نہ سامنے آنے والے حیرت انگیز حقائق

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو انکے ایک ٹیلی ویڑن اشتھار میں کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ ”مجھے وراثت میں کچھ نہیں ملا تھا“۔ اداکار کا یہ ڈائیلاگ بڑی حد تک انکی حقیقی زندگی کا عکاس ہے۔ اداکار نے بطور عام انسان بولی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلمی افق کا جگمگاتا ستارہ بن گئے۔

اداکار کی زندگی کے بیشتر پہلو تو انکے پرستاروں کے سامنے روز و روشن کی طرح عیاں ہیں لیکن چند ایسے حقائق ہیں جو آپ میں سے ذیادہ نے کبھی نہیں جانے ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق اداکار نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد سب سے پہلے مشہور مشروب بنانے والی کمپنی پیپسی کے اشتھار میں کام کیا تھا۔ایک مرتبہ کنگ خان نے” کبھی ہاں کبھی ناں “ فلم کے ٹکٹس بھی بیچے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سپر سٹار نے کبھی بھی آئس کریم کو ہاتھ سے نہیں چھوا۔عام تاثر یہی ہے کہ شاہ رخ خان نے سب سے ذیادہ فلمیں اداکار کاجول کے ساتھ کی ہیں جبکہ حقیقت میں انھوں نے سب سے ذیادہ فلمیں اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ کیں جن کی تعداد گیارہ ہے۔شاہ رخ خان کی زندگی کی پہلی کمائی کی اجرت صرف50روپے تھی۔یاد رہے سپر سٹار کی رواں سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں میں منیش شرما کی ”فین “ اور راہول ڈھولکیا کی ”رئیس “ کے نام شامل ہیں

وقت اشاعت : 15/01/2016 - 15:14:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :