قطرینہ کیف نے ”فتور“ میں اداکاری کیلئے خود آکر درخواست کی ‘ ابھیشک کپور

جمعہ 15 جنوری 2016 15:30

قطرینہ کیف نے ”فتور“ میں اداکاری کیلئے خود آکر درخواست کی ‘ ابھیشک کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ فلمساز ابھیشک کپور کا کہنا ہے کہ اداکارہ قطرینہ کیف نے ان کی نئی آنے والی فلم ”فتور“ میں مرکزی کردار کے حصول کیلئے خود آکر ان سے درخواست کی تھی۔ واضح رہے ابھیشک کپور کی فتور کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ”گریٹ ایکسپکٹیشنز“ سے ماخوذ ہے۔

(جاری ہے)

ابھیشک کپور نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے متعلق سننے کے بعد ایک روز اچانک قطرینہ کیف ان کے پاس آئیں اور انھیں بتایا کہ وہ سکول کے زمانے میں یہ کہانی پڑھ چکی ہیں اور انکی شدید خواہش کے وہ اس فلم میں اداکاری کریں۔ انھوں نے بتایا چونکہ انھوں نے ابھی فلم کی کاسٹ فائنل نہیں کی تھی لہٰذا قطرینہ کے متعلق غور شروع کر دیا۔ ابھیشک کا کہنا تھا کہ انھوں نے اداکارہ کی خو بصورتی کو دیکھتے ہوئے مذکورہ کردار کیلئے انھیں فائنل کیا کیونکہ انکا حسن فردوس کے کردار پر پورا اترتا تھا۔یاد رہے قطرینہ کیف کی فتور رواں سال12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 15/01/2016 - 15:30:58

Rlated Stars :