اکشے کمار ”ایئر لفٹ“ کی شوٹنگ کے دوران جذباتی پن کا شکار

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:40

اکشے کمار ”ایئر لفٹ“ کی شوٹنگ کے دوران جذباتی پن کا شکار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) بولی اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ”ایئر لفٹ “ میں ساتھی اداکارہ نمرت کور کے ساتھ بڑی سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایئر لفٹ کی شوٹنگ کے دوران اکثر فلم کے سیٹ پر جذباتی ہو جاتے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ایئر لفٹ 1990ء میں عراق کویت جنگ کے دوران کویت سے نکالے جانے والے ہندوستانیوں کی کہانی پر فلمائی جا رہی ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ انھیں شوٹنگ کے دوران اکثر ایسا محسوس ہونے لگتا جیسے سب کچھ حقیقت میں ہو رہا ہے۔ اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں قوی امید ہے جب لوگ اس فلم کو دیکھیں تو وہ بھی فلم کی کہانی سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکیں گے۔کھلاڑی کمار کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلم کی کہانی جنگ جدل پرمبنی نہیں ہے، بلکہ اس میں صرف جنگ میں گھرے علاقے میں پھنسے ہوئے مصیبت زدہ لوگوں کو بچاتے ہوئے دکھایا جائے گا

وقت اشاعت : 16/01/2016 - 13:40:27

Rlated Stars :