سشمیتا سین ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے پرجوش

اتوار 17 جنوری 2016 14:46

سشمیتا سین ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے پرجوش

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء)سابق مس یونیورس اور بھارت اداکارہ سشمیتا سین ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں اور جلد ہی متحدہ عرب امارات پہنچ کر کیپری کورن کمانڈرز کی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ آج کل کی خواتین بھی کرکٹ کو سمجھنے لگی ہیں اور میدان میں موجود شائقین میں بہت ساری خواتین بھی ہوتی ہیں۔ سشمیتا سین کو زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ انہوں نے ابھی تک آئی پی ایل کے سوا کرکٹ کا کوئی میچ اپنے سامنے نہیں دیکھا ہے لیکن انہیں علم ہے کہ نامور کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کا نظارہ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 17/01/2016 - 14:46:56