کامیڈی نائٹس ود کپل کے بند کیے جانے کی اصل وجو ہات منظر عام پر آگئیں

جمعرات 21 جنوری 2016 13:40

کامیڈی نائٹس ود کپل کے بند کیے جانے کی اصل وجو ہات منظر عام پر آگئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے گزشتہ تین سال کے عرصے سے نشر کیے جانے والے کامیڈی شو”کامیڈی نائٹس ود کپل “کے اچانک بندکیے جانے کی اصل وجوہات منظرعام پر آگئی ہیں۔کامیڈی نائٹس ود کپل میں دادی کا کردار ادا کرنے والے علی اصغر کی طرف سے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ شو صرف کپل اور چینل کے درمیان پائے جانے والے اختلاف کی بنا پر بند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اصغر نے بتایا کہ انھیں تقریباً25روز قبل اطلاع مل چکی تھی کہ جلد شو بند کر دیا جائے گا تاہم آخری قسط کے نشر ہونے کی تاریخ کا علم نہیں تھا۔ انکا کہنا تھا کہ چینل والوں کی طرف سے کامیڈی نائٹس ود کپل کی جگہ ”کامیڈی نائٹس بچاوٴ “ کو نشر کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اصغر نے بتایا کہ وہ آخری دنوں تک بھی اسی خیال میں تھے کہ حالات کچھ وقت تک ٹھیک ہوجائیں گے اور انکے شو کر بند نہیں کیا جائے گا۔سنیل گروور ”گھتی“ کا کہنا تھا کہ ان کے پروگرام کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی تھی اسے صرف چینل اور پروڈکش ہاوٴس کے درمیان پیدا ہو نے والے اختلاف کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کامیڈی نائٹس ود کپل کی آخری قسط 24جنوری کی شب کلرز پر نشر کی جائے گی

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 13:40:17