ایک وقت میں زیادہ کام کرنیوالے زندگی میں ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں‘ناصر چنیوٹی

جمعہ 22 جنوری 2016 13:20

ایک وقت میں زیادہ کام کرنیوالے زندگی میں ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں‘ناصر چنیوٹی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) اسٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ ایک وقت میں زیادہ کام کرنے کی کوشش کرنیوالے زندگی میں ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں‘ رشتوں میں سب سے بڑا رشتہ اعتماد کا ہے جس سے ٹوٹنے سے انسان بھی ٹوٹ جاتا ہے‘ میں خود کو اسٹیج کیلئے لازم و ملزوم نہیں سمجھتا مگر شائقین کا مجھ پر اعتماد ہی میری کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی خواب میں بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک دن مجھے اسٹیج پر اتنی پذیرائی ملے گی یہ سب کچھ میری محنت اور اپنے کام سے لگن کا نتیجہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اعتماد کا رشتہ سب سے بڑا رشتہ ہوتا ہے اور وہ ٹوٹ جائے تو انسان بھی ٹوٹ جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 22/01/2016 - 13:20:28

Rlated Stars :