روینہ ٹینڈن کی چھوٹی بیٹی25جنوری کو پیا گھر سدھاریں گی

جمعہ 22 جنوری 2016 13:20

روینہ ٹینڈن کی چھوٹی بیٹی25جنوری کو پیا گھر سدھاریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) سابق بولی ووڈ اداکارہ روینہ ٹینڈن کا شمار 90کی دھائی کی ٹاپ ہیروئنز میں کیا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی لے پالک چھوٹی بیٹی چھایا 25جنوری کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ اداکارہ کی طرف سے بیٹی کی شادی کی خبر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وہ گووا جاکر بیٹی کی شادی میں خوب ہلہ گلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔واضح رہے اداکارہ نے 1990ء میں دو بچیاں گود لیں تھیں جن کی پرورش انھوں نے خود کی۔زرائع کے مطابق اداکارہ کی بیٹی کی شادی ہندو کیتھولک رسومات کے مطابق انجام پائے گی۔ اس سے قبل اداکارہ 2011ء میں اپنی بڑی بیٹی پوجا کی شادی کے فرض سے سبکدوش ہو چکی ہیں۔علا وہ ازیں اداکارہ نے خود فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹھدانی کے ساتھ شادی کی جس سے انکے اپنے دو بچے بیٹی راشا اور بیٹا رنبیر ہیں

وقت اشاعت : 22/01/2016 - 13:20:29

Rlated Stars :