اداکارہ میرا کے خلاف دائر استغاثہ کی سماعت8فروری تک ملتوی ،فریقین کو نوٹس جا ری

ہفتہ 23 جنوری 2016 21:51

اداکارہ میرا کے خلاف دائر استغاثہ کی سماعت8فروری تک ملتوی ،فریقین کو نوٹس جا ری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ (کینٹ) نے نکاح پر نکاح کرنے والی اداکارہ میرا کے خلاف دائر استغاثہ کی سماعت8فروری تک ملتوی کر تے ہوئے فریقین کو نوٹس جا ری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مذکورہ استغاثہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمدواجد منہاس کی عدالت میں زیر سماعت تھا جنہوں نے گزشتہ روز اسے مزید سماعت کے لئے خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بجھوا دیا۔ میرا کے خلاف ا س کے مبینہ پہلے شوہر عتیق الرحمن نے استغاثہ دائر کر رکھا ہے جس میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا نے اس سے نکاح کیا تھا اس کے باوجود اس نے کیپٹن نوید سے دوسرا نکاح کر لیا تھا۔ میرا کا یہ اقدام غیر قانونی اور غیر شرعی ہے لہذا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے

وقت اشاعت : 23/01/2016 - 21:51:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :