بھارت کچھ ایشوز پر زیادہ حساس ہو تا جا رہا ہے، کاجول

اتوار 24 جنوری 2016 16:25

بھارت کچھ ایشوز پر زیادہ حساس ہو تا جا رہا ہے، کاجول

ممبئی۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ بھارت کچھ ایشوز پر زیادہ حساس ہو تا جا رہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر کے ملک میں عدم برداشت کے بڑھنے کے حوالے سے بیان کے بعد ادکارہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اب ملک میں کچھ نا کچھ بے حسی موجود ہے اورہم کچھ ایشوز پر زیادہ حساس ہو تے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کس موضوع پر کیا بات کرر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولنے سے پہلے سوچنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیت ہونے کے باعث ہمیں اچھی طرح اور سمجھداری کے ساتھ بولنا چائیے۔ایک سوال کے جواب میں ادکارہ نے کہا کہ خواتین اس صورت میں با اختیار ہو سکتی ہیں جب وہ اپنی عزت کرنا شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک ماں اپنے بچوں کو صنف کا سبق دے دسکتی ہے۔

وقت اشاعت : 24/01/2016 - 16:25:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :