اکشے کمار کا”ائیر لفٹ“ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار

پیر 25 جنوری 2016 13:17

اکشے کمار کا”ائیر لفٹ“ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار

ممبئی۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم”ائیر لفٹ“ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔فلم نے ریلیز کے بعد دو دن میں42کروڑ 36لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجا کرشنا مینن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”ائیر لفٹ“22 جنوری کو ریلیز ہوئی جس نے ریلیز کے پہلے دن 12کروڑ 35لاکھ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن کا بزنس مجموعی بزنس بڑھ کر 42کروڑ 36لاکھ ہو گیا۔

اکشے کمار نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کی کامیابی کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے تعاون اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ نمرت کور نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم کا حصہ بننے پر اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

وقت اشاعت : 25/01/2016 - 13:17:34

Rlated Stars :