کامیڈی کردار زیادہ پسند ہیں،اداکارہ تبو

پیر 25 جنوری 2016 16:40

کامیڈی کردار زیادہ پسند ہیں،اداکارہ تبو

ممبئی ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء)بالی وڈ اداکارہ تبو نے کو سنجیدہ کرداروں کے بجائے کامیڈی کردار زیادہ پسند ہیں۔بالی وڈ اداکارہ تبو نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ کامیڈی کردار انکے پسندیدہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیرئیر کے دوران انہیں چند ہی فلموں جن میں بیوی نمبرایک اور ہیرا پھیری شامل ہیں میں کام کا موقع ملا،تجربہ شاندار رہا۔مستقبل میں بھی اگر انہیں کامیڈی کردار نبھانے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گی،اداکارہ کی نئی فلم فتور ہو گی جس کی دیگر کاسٹ میں ادیتیہ رائے کپور اور کترینا کیف شامل ہیں،فلم کی ہدایات ابھشک کپور نے دی ہے،فلم 12فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 25/01/2016 - 16:40:35