اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ کی حوالگی کے خلاف کسٹم حکام کی اپیل خارج کر دی

پیر 25 جنوری 2016 17:55

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ کی حوالگی کے خلاف کسٹم حکام کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ کی حوالگی کے خلاف کسٹم حکام کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ کی حوالگی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست پر سماعت کے دوران ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام کی جانب سے ماڈل ایان کو بلاوجہ پریشان کیا جا رہا ہے۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اﷲ نے درخواست پر فیصلے سناتے ہوئے ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ کی حوالگی کے حوالے سے کسٹم حکام کی اپیل خارج کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 25/01/2016 - 17:55:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :