بھارتی فلمسٹار عامر خان نے بھارت میں عدم برادشت کے حوالے سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 20:43

بھارتی فلمسٹار عامر خان نے بھارت میں عدم برادشت کے حوالے سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

ممبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) بھارتی فلمسٹار عامر خان نے بھارت میں عدم برادشت کے حوالے سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے-ان کا کہنا ہے کہ میں نے ملک چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا میں ایسا قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ممبئی کے مقامی ہوٹل میں عامر خان کی فلم ”رنگ دے بسنتی“ کی 10 سالہ تقریب ہوئی جس میں عامر خان کا کہنا تھا کہ بھارت چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

(جاری ہے)

میں تو دو ہفتے سے زیاہ اپنے ملک سے باہر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی بیوی کے ساتھ کی گئی باتوں کو ایسے سب کے سامنے نہیں بتانا چاہیئے تھا۔ میرے اس بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں اس سے معافی مانگتا ہوں۔ واضح رہے کہ بھارت میں عدم برادشت کے حوالے سے ایک بیان پر عامر خان کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی انتہا پسند جماعتوں نے ان کے خلاف زبردست مہم چلائی تھی۔

وقت اشاعت : 26/01/2016 - 20:43:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :