راولپنڈی، ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کا ریکارڈہائی کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی

کسٹم کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کی اگلی سماعت18فروری کوہوگی

منگل 26 جنوری 2016 22:40

راولپنڈی، ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کا ریکارڈہائی کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے معروف ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس میں ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہونے کے سبب سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی ہے ، جبکہ کسٹم حکام کی جانب سے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران کسٹم کے پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ مکمل تیاری کرکے آیا کریں، صرف زبانی کہانیاں نہ سنائیں بلکہ شواہد اور قانون پر بات کریں ، جس کے بعد سماعت 18فروری تک کیلئے کردی گئی ہے ، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمہ ایان علی اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں اس موقع پر کسٹم حکام کی طرف سے امین فیروز عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمہ کی جانب سے فرد جرم کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر ہونے کے سبب منی سمگلنگ کیس کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہونے کی وجہ سے فاضل عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم حکام کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کی دفعات شامل کرنے کی درخواست پر بحث کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ کسٹم حکام نے خود اقرارہے کہ یہ ایان علی کا پیسہ ہے ، لہٰذا اپنے پیسے کو لے جانے پر منی لانڈرنگ میں شمار نہیں کیا جاتا ہے۔جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایان علی صرف ایک مرتبہ دبئی نہیں گئیں بلکہ 41بار دورے کرچکی ہیں ، برج خلیفہ میں قیام کرتی ہیں جبکہ لاکھوں ڈالر ان کے قبضے سے ملے ہیں جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کرنسی سمگلنگ کیس تو ابھی ثابت ہونا ہے ، آپ منی لانڈرنگ پر پہنچ گئے ، مجھے صرف ایک بات ثابت کریں کہ یہ کریمنل ایکٹ ہے جس پر پراسیکیوٹر کی جانب سے ہائی کورٹ لاہور کے فیصلے کے حوالہ جات عدالت میں پیش کئے گئے ، جس کے بعدفاضل عدالت نے درخواست پر مزید بحث کیلئے سماعت 18فروری تک ملتوی کردی ہے

وقت اشاعت : 26/01/2016 - 22:40:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :