اداکار شاہد اور کرینہ کپور کی فلم ”جب وی میٹ “کو تلگو زبان میں ری میک کیا جائیگا

جمعہ 22 فروری 2008 12:37

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22 فروری2008 ) اداکار شاہد کپور اور کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم ”جب وی میٹ “کو تلگو زبان میں ری میک کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ فلم نے ٹالی وڈ کو اتنا متاثر کیا کہ اس کو تلگو ری میک بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

تلگو ورژن میں حالیہ ہٹ تلگو فلم ”کرشنا “کی ہیروئین تریشا مرکزی کردار ادا کرینگی ۔ جبکہ انکے مقابل دھنش شاہد کا کردار ادا کرینگے ۔ ذرئع کے مطابق جب تریشا جو کہ ”جب وی میٹ “میں کرینہ کپور کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں تو انہوں نے تلگو ورژن میں کام کرنے کے متعلق اپنی دلچسپی اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 22/02/2008 - 12:37:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :