پریانکا چوپڑا نے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

بدھ 27 جنوری 2016 16:38

پریانکا چوپڑا نے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے شادی کی خواہش کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت سے سارے بچے چاہتی ہوں ‘ دولت کی وجہ سے کسی سے شادی نہیں کرونگی ‘میری زندگی میں کوئی شخص آیا تو ہیروں کی وجہ سے نہیں آئیگا ۔ایک انٹرویو میں پریانکا نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے بچے چاہتی ہوں، بہت سارے بچے اور یہی وجہ ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے کہاکہ میری زندگی میں کوئی شخص صرف اْس وقت آئے گا جب مجھے محبت ہوگی اور وہ واحد وجہ جس کی وجہ سے مجھے کسی شخص کی ضرورت ہوگی وہ بچے ہیں۔پریانکا نے واضح کیا کہ وہ دولت کی وجہ سے کسی شادی نہیں کریں گی انہوں نے کہاکہ گر میری زندگی میں کوئی شخص آیا تو وہ ڈائمنڈز (ہیروں) کی وجہ سے نہیں آئے گا، کیوں کہ اپنے لیے ہیرے میں خود بھی خرید سکتی ہوں انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتے یا تعلق کے حوالے سے خاموش کیوں رہتی ہیں پریانکا نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنے رشتوں کی حفاظت کی ہے، میں بری نظر پریقین رکھتی ہوں اور اگر کوئی چیز آپ کے لیے اہم ہے تو اسے اپنے دل کے قریب رکھنا چاہیے ‘پریانکا کی کامیابی کی کہانی سال 2000 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے سے شروع ہوئی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ کی کئی بے مثال فلموں میں کام کیا جن میں فیشن ‘اعتراض ‘میری کو ‘’برفی اور ’باجی راوٴ مستانی‘ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی خوب نام کمایا ‘پریانکا کے مقبول گانوں میں ’ان مائے سیٹی‘، اور ’ایکزوٹک‘ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 27/01/2016 - 16:38:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :