معروف کالم نویس اور فکشن رائٹر انتظار حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جنوری 2016 23:22

معروف کالم نویس اور فکشن رائٹر انتظار حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء )معروف کالم نویس اور فکشن رائٹر انتظار حسین شدید علیل ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف کالم نویس اور فکشن رائٹر انتطار حسین کے چاہنے والوں کیلئے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ انتظار حسین شدید علیل ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ انتظار حسین نمونیہ کے مرض کا شکار ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ انتظار حسین کے اہل خانہ نے ان کے چاہنے والوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔

وقت اشاعت : 27/01/2016 - 23:22:16