محکمہ ریوینیو ایان علی کی اپیل 30روز میں نمٹائے،سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت

جمعرات 28 جنوری 2016 18:46

محکمہ ریوینیو ایان علی کی اپیل 30روز میں نمٹائے،سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) کراچی،سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کیفلیٹ کو قرق کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت میں ،عدالت نے محکمہ ریوینیو کو ایان علی کی اپیل 30روز میں نمٹانے کاحکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ، میں ماڈل ایان علی کیفلیٹ کو قرق کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی،درخواست میں ماڈل ایان علی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آر نے 2014 میں ایک کروڑ 88لاکھ روپے کا نوٹس بھیجا تھا،اورنوٹس ملنے کے وقت میں جیل میں تھی، اورٹیکس نہ دینے پر محکمہ ریوینیو نے میرا فلیٹ قرق کرلیا ہے۔

فلیٹ کریک وسٹا ڈی ایچ اے میں ہے،5لاکھ ڈالر برآمد ہونے پر ایف بی آر نے ٹیکس کا نوٹس بھیجا تھا،اور یہ رقم 5کروڑ 61روپے بنتی ہے،واضح رہے کہ فلیٹ کی قرقی کیخلاف محکمہ ریوینیو میں اپیل زیرالتواہے،درخواست پر عدالت نے محکمہ ریوینیو کو ایان علی کی اپیل 30روز میں نمٹانے کاحکم دیدیا ۔

وقت اشاعت : 28/01/2016 - 18:46:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :