شکیرا کا ”وکاوکا“ دیکھنے والوں کی تعداد1بلین سے تجاوز کر گئی

جمعہ 29 جنوری 2016 13:26

شکیرا کا ”وکاوکا“ دیکھنے والوں کی تعداد1بلین سے تجاوز کر گئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) معروف کولمبین گلوکارہ شکیرا کا سپر ہٹ گانا ”وکاوکا“ کو یو ٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعدا د 1بلین سے تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے گلوکارہ نے مذکورہ گانا 2010کے فیفا ورلڈ کپ کیلئے گایا تھا۔علاوہ ازیں ”وکاوکا“ کی مقبولیت کی وجہ سے شکیرا بھی دنیا میں تیسری بڑی لاطینی گلوکارہ بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

شکیرا کے 2010ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے گانا گانے کے بعد متعدد گلوکاروں نے انکے نقش قدم پر چلنے کی کو شش کی تاہم وہ مقبولیت کسی کا مقدر نہ بن سکی جو شکیرا کے حصے میں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران وہ اپنے ہسپانوی ساسر سٹار ساتھی جیرارڈ پیق سے ملیں اور انکی محبت میں گرفتار ہوئیں۔جوڑے کے اب دو خوبصورت بچے3سالہ ملن اور1 سالہ ساشا ہیں

وقت اشاعت : 29/01/2016 - 13:26:12

Rlated Stars :