پریٹی زینٹا کی سالگرہ تقریب میں سلمان خان سمیت نامور ستاروں کی شرکت

اتوار 31 جنوری 2016 14:52

پریٹی زینٹا کی سالگرہ تقریب میں سلمان خان سمیت نامور ستاروں کی شرکت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء)بالی وڈ کی ڈمپل کوئین پریٹی زینٹا نے اپنی زندگی کی 41بہاریں دیکھ لیں۔ اداکارہ پریٹی زینٹا نے اپنی 41ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا جس ان کے سب سے اچھے دوست اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکارہ سلمان خان سمیت انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پریٹی زینٹا 31 جنوری 1975کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پیداہوئیں اورانہوں نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آ غاز 1998میں فلم دل سے میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا جبکہ بطور ہیروئیں انہوں نے اپنی پہلی فلم ”سولجر“ کی جو بالی ووڈ میں بے حد کامیاب رہی۔

اس کے بعد پریٹی نے بالی ووڈ میں بے شمار بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا جن میں ”کیا کہنا“،مشن کشمیر،دل چاہتا ہے،چوری چوری چپکے چپکے،کوئی مل گیا،کل ہو نا ہو،ویر زارا،سلام نمستے،کرش،کبھی الوداع نہ کہنا سمیت ہندی ،تیلگو، پنجابی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہی نہیں 2010میں اداکارہ پریٹی زینٹا کی فنی اور انسانی فلاح و بہبود کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔بالی ووڈ میں اپنا کیر ئیر کامیابی سے ہمکنار کرنے والی پریٹی زینٹا فلموں کے علاوہ ایک نجی ٹی وی چینل پر چیٹ و اپ گلوز اینڈ پرسنل ود پی زی کی میزبالی بھی کر چکی ہیں

وقت اشاعت : 31/01/2016 - 14:52:36