سنجے دت کا دوست نہیں ہوں ‘ راجکمار ہیرانی

منگل 2 فروری 2016 15:29

سنجے دت کا دوست نہیں ہوں ‘ راجکمار ہیرانی

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ فلمساز راجکمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ اداکار سنجے دت کے دوست نہیں ہیں تاہم دونوں ایک دوسرے کی بے حد عزت کرتے ہیں۔واضح رہے فلمساز اداکار کے ساتھ ماضی میں ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ میں کام کر چکے ہیں۔ علا وہ ازیں آجکل 56سالہ اداکار کی زندگی پر مبنی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ہیرانی نے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ سنجے دت کے ساتھ تین فلموں میں کام کر چکے ہیں لیکن وہ اداکار کے دوست نہیں ہیں۔اداکار کی زندگی پر فلم بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا جب انھوں نے اداکار کی زندگی کے متعلق سنا تو دنگ رہ گئے۔ انھوں نے بتایا کہ جب انھیں اداکار کی زندگی کی کہانی کے متعلق پتہ چلا تو انھوں نے اپنی دیگر تمام تر مصروفیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس فلم کے متعلق سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا۔فلم میں سنجے دت کا کردار اداکار رنبیر کپور ادا کریں گے۔ راجکمار ہیرانی کی بائیو پک آئندہ سال کرسمس کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 02/02/2016 - 15:29:19