بھارتی گلوکار جسی سنگھ فلم ”سنجوگ “کے گانے ریکارڈ کروانے کیلئے مارچ میں پاکستان آئینگے

جمعرات 28 فروری 2008 12:41

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28 فروری2008 ) معروف بھارتی گلوکار جسی سنگھ باجوہ پاک بھارت مشترکہ فلم ”سنجوگ “کیلئے گانے ریکارڈ کروانے کیلئے مارچ میں پاکستان آئینگے ۔

(جاری ہے)

اس فلم کے فلمساز خالق چشتی ہیں اور اس فلم کے باقی گیت گرداس مان ‘اکرم راہی ‘انور رفیع اور افی جان کی آواز میں ریکارڈ کئے جائینگے ۔ جسی سنگھ باجوہ پاکستان قیام کے دوران اپنے نئے البم ”ووٹ “کے لانچنگ شو میں بھی شرکت کرینگے جسے خالق چشتی معروف پاکستانی کمپنی سے ریلیز کروائینگے ۔ فلم ”سنجوگ “کی شوٹنگ اگلے ماہ سے پاکستان اور بھارت میں شروع کی جائیگی ۔

وقت اشاعت : 28/02/2008 - 12:41:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :