کپل شرما کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ، جلد ہی ٹی وی پر آن ائیر ہوںگے
سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 16:56
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء): بھارتی ٹی وی چینل “کلرز“ سے نشر ہونے والے ہر دل عزیز کامیڈی پروگرام کامیڈی نائٹس ود کپل کو کچھ وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا تاہم اب کپل شرما کے مداحوں کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ وہ بہت جلد ہی کسی اور ٹی وی چینلز سے اپنے مداحوں کو محظوظ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کپل شرما اب ایک نئے کامیڈی شو کے ساتھ ”سونی“ ٹی وی پر نظر آئیں گے اور امکان ہے کہ یہ شو رواں برس کے وسط میں شروع کیا جائے گا۔
کپل شرما کے شو میں'گُتھی' کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے سنیل گروور بھی اس نئے شو کا حصہ ہوں گے، جنہوں نے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر کے ساتھ مداحوں کو اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی دوبارہ آئیں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب شو میں 'دادی' کا کردار ادا کرنے والے اداکار علی اصغر نے کچھ عرصہ قبل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اب دوبارہ کبھی ’دادی‘ نہیں بنیں گے۔
علی اصغر کا کہنا تھا کہ وہ 3 سال سے 'دادی' کا کردار ادا کرتے آرہے ہیں اور اب شو بند ہونے کے ساتھ ہی وہ بھی اس کردار کو دوبارہ ادا نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی اگر میری جگہ 'دادی' کا کردار ادا کرے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا‘۔کپل شرما کی میزبانی میں 'کامیڈی نائٹس ود کپل' ہندوستان کا مقبول ترین شو تھا، جسے پاکستان میں بھی یکساں مقبولیت حاصل تھی،تاہم اب نئے آنے والے شو کا کپل شرما اور ان کی ٹیم کے مداحوں کو بھی بے صبری سے انتظار ہے۔Famous Showbiz Stars
Emily Kinney
Adeel Hussain
Sara Khan
guru randhawa
Aishwarya Arjun
Syra Yousuf
Aimee Teegarden
Theo James
Jeffrey Dean Morgan
Kara Hayward
Faisal Qureshi
Jackie Sandler
Showbiz News In Urdu
-
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
بھارتی اداکار وجے کی سکیورٹی گارڈ کی شادی میں اچانک شرکت، مداح حیران
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز