معروف چینی اداکار جیکی چن نے ذاتی استعمال کیلئے 2 ارب مالیت کا ہوائی جہاز خرید لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 فروری 2016 01:45

معروف چینی اداکار جیکی چن نے ذاتی استعمال کیلئے 2 ارب مالیت کا ہوائی جہاز خرید لیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء)معروف چینی اداکار جیکی چن نے ذاتی استعمال کیلئے 2 ارب مالیت کا ہوائی جہاز خرید لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے امیر اداکاروں میں اپنے ذاتی استعمال کیلئے طیارے خریدنے کا رواج کافی پرانا ہے۔ ایک چینی اداکار نے بھی خود کو ہالی وڈ کے اداکاروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف چینی اداکار جیکی چن نے اپنے ذاتی استعمال کیلئے 2 ارب مالیت کا ہوائی جہاز خریدا ہے۔

جیکی چن نے یہ طیارا برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبرایر سے خریدا ہے۔ جیکی چن اس کمپنی کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور اس سے پہلے 2012 میں اس کا لیگسی 650 خرید چکے ہیں۔ جیکی چن اپنے طیاروں کے ذخیرے میں نئے اضافے پر بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ لیگسی 500 جیسے طیارے کے حصول پر سنسنی محسوس کررہے ہیں جو کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ایگزیکٹو جیٹ ہے۔
وقت اشاعت : 06/02/2016 - 01:45:06