ٹائی ٹینک کے ہیرو کی جان بچائی جا سکتی تھی،کیٹ ونسلیٹ کااعتراف

لیونارڈو بھی اس دروازے میں فٹ آسکتے تھے مگر اسکا صحیح جواب رائٹر اور ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں‘انٹرویو

ہفتہ 6 فروری 2016 11:39

ٹائی ٹینک کے ہیرو کی جان بچائی جا سکتی تھی،کیٹ ونسلیٹ کااعتراف

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) کیٹ ونسلیٹ نے ایسی بات کا اعتراف کرلیا ہے جو بہت عرصے سے انکی فلم ٹائی ٹینک دیکھنے والوں کے ذہنوں میں کلبلا رہی تھی۔یعنی لیونارڈو ڈی کیپریو ٹائی ٹینک کے اس دروازے میں سما سکتے تھے اور انکی جان بچائی جا سکتی تھی۔

(جاری ہے)

یہ وہ بات ہے جو 1997 میں اس آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے اس کے نقادوں کے ذہنوں کو پریشان کر تی رہی ہے۔

جمی کمیل کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلوٹنگ ڈور میں دو آدمیوں کی گنجائش تھی جس پر کمیل نے کہا پھر بھی آپ نے اپنے ہیرو کو فریز ہو کر مرجانے دیا۔ کیٹ ونسلیٹ نے جواب میں کہا ہاں مجھے معلوم ہے۔ میں اعتراف کرتی ہوں کہ لیونارڈو بھی اس دروازے میں فٹ آسکتے تھے مگر اسکا صحیح جواب رائٹر اور ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/02/2016 - 11:39:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :