پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر متعدد پاکستانی فلموں کی نمائش ملتوی

اتوار 7 فروری 2016 18:01

پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر متعدد پاکستانی فلموں کی نمائش ملتوی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر متعدد پاکستانی فلموں کی نمائش ملتوی کردی گئی۔اس ماہ فلم ”ہجرت“ اور ”مالک“ کی نمائش کی جانی تھی لیکن جہاں دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کرکٹ میں پاکستانی عوام کی زبردست دلچسپی نے فلموں کے بزنس کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے‘ وہاں متعدد سنیما گھروں میں ہونیوالے فلموں کے شوز بھی کامیاب نہیں ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار بھی ان دنوں پاکستان سپر لیگ کی سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں جس کی وجہ سے بھی فلموں کی نمائش کے موقع پر وہ پاکستان میں موجود نہیں ہوں گے۔بزمی

وقت اشاعت : 07/02/2016 - 18:01:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :