فلم ”راستہ“ میں منفی کردار نبھانے پر خوش ہوں، ایشانور

پیر 8 فروری 2016 14:28

فلم ”راستہ“ میں منفی کردار نبھانے پر خوش ہوں، ایشانور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پاکستانی فلم ”راستہ“ میں منفی کردار کر رہی ہوں، خوش قسمت ہوں کہ اس اہم رول کے لیے میرا انتخاب کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ ایشا نور نے ایک انٹرویو میں کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلم بھی کرنا چاہتی تھی تھی۔ جن فلموں کے لیے آڈیشن دیے اور منتخب بھی ہوئی مگر ان کے بجائے ساحر لودھی کی فلم ”راستہ“ مل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ساحر لودھی کے مارننگ شو میں گئی جہاں انہوں ں نے مجھے اس فلم کے لیے فائنل کرلیا۔ یہ میرے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں تھا، چند روز قبل اداکار شمعون عباسی، اعجاز اسلم سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ اپنا کام مکمل کروا دیا ہے ۔ایشا نور نے کہا کہ فلم اور ٹی وی میں کوئی زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا ، اس کی وجہ شاید ساتھی فنکار اور تکنیکی ٹیم کا تعلق ٹی وی انڈسٹری سے ہے۔

(جاری ہے)

ٹی وی کی طرح فلموں میں بھی موضوعات کو ہی اہمیت دی جارہی ہے اسی لیے ہماری فلموں کو باکس آفس پر سراہا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کردار اہم ہوتا ہے کہ اس میں میرے کرنے کے لیے کتنا مارجن ہے، اسی لیے مجھے جب منفی کردار کرنے کے لیے کہا گیا تو خوشی سے کرنے کو تیار ہوگئی۔ ایک میگا ڈرامہ سیریل جس میں آئزہ خان اورعمران عباس مرکزی رول کرر ہے ہیں اس میں بھی نیگیٹو رول کر رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ”راستہ“ کی شوٹنگز تیزی کے ساتھ کی جارہی ہیں اور ماہ رواں کے تیسرے ہفتے میں کیمرہ کلوز ہوجائے گا۔ ایشا نور نے کہا کہ یہ میری لک ہے کیرئیر کا آغاز ایک بہترین ٹیم اور فلم کے ذریعے کر رہی ہوں جس میں میری پرفارمنس کو پسند کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 14:28:02